Posts

Showing posts from May, 2022

تعلیم و تربیت اور کرپشن.. ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی

تعلیم و تربیت اور کرپشن ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی  آج وطن عزیز میں کرپشن یعنی بد عنوانی کا اتنا ذکر ہو رہا ہے کہ گویا ملک میں کرپشن کے سوا کوئی کام ہی نہیں۔ 100سال پہلے یہاں چھوٹی چھوٹی ریاستیں تھیں۔ اوپر انگریز کی حکومت تھی۔ مقامی ریاستوں کے ہندو اور مسلمان منشی نیم خواندہ تھے۔ انگریز پڑھے لکھے لوگ تھے۔ کرپشن یا بد عنوانی کا نام کسی نے نہیں سنا تھا۔ 100سال بعد کرپشن کس طرح ناسور بن کر پھیلا؟ اس کی بنیاد کہاں رکھی گئی؟ میرا خیا ل ہے اور تجربہ بھی اس پر دلالت کرتا ہے، مشاہدہ اسکی شہادت دیتا ہے کہ کرپشن کی بنیاد سکولوں ، کالجوں، مدرسوں، یونیورسٹیوں اور سروس اکیڈمیوں کے اندر رکھی جاتی ہے۔ ہمارے کسی بھی نظام کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے سے دیانت دار شہری باہر نہیں آتا۔ گھر پر جس کو دیانت داری کا سبق دیا گیا ہے وہ بھی یونیورسٹی ، مدرسہ اور اکیڈمی سے بددیانت بن کر نکلتا ہے۔ 100سال پہلے ہمارے لیڈروں، افسروں اور اساتذہ کرام کے جو حالات لکھے گئے ان میں صراحت کے ساتھ تعلیم اور تربیت کا ذکر ہوتا ہے۔ انگریزی میں تعلیم کو Educationاور تربیت کو Trainingکہا جاتا ہے۔ 100سال پہلے تعلیم و تربیت کی اصطلاح بہ