Posts

Showing posts with the label teacher

ٹیچر کا کوئی گریڈ نہیں ہوتا

گذشتہ کافی عرصے سے دیکھا جاۓ تو وطن عزیز میں ہر شعبہ زندگی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال ,تاجروں کا شٹر ڈاون ,نرسوں کا احتجاج ,وکلاء کا بائیکاٹ معمول کی باتیں ہیں ۔ان سب کی دیکھا دیکھی چندسالوں سے ٹیچرز بھی سڑکوں پر ہیں کبھی تنخواہ میں اضافے کیلئے کبھی گریڈ بڑھانے کے مطالبے کو لیکر کبھی مستقلی کا پروانہ حاصل کرنے کیلئے کبھی الاونسز میں اضافے پر حکومت کو مجبور کرنیکی کوشش میں ,ایک ٹیچر بھی انسان ہوتا ہے اسکی بھی وہی ضروریات اورخواہشات ہیں جو سبھی انسانوں کے ہیں ۔ لیکن ٹیچرز کا مذکورہ بالا مسائل کو لیکر یوں سڑکوں پر آنا بھی مناسب نہیں ۔ٹیچر کا گریڈ کون مقرر کر سکتا ہے وہ یہ گریڈ کس سے مانگ رہا ہے ٹیچر کا گریڈ وہی ہے جو اسکے سٹوڈنٹس اسے دیتے ہیں ۔میں گریڈ 8 کا ایک ٹیچر ہوں مجھے اس پر فخر ہے ۔ جب سکول کے بریک ٹائم پہ پلے گروپ کی ننھی منی گڑیا وجیہہ میرے گلے سے لگ کے کہہ رہی ہوتی ہے کہ میں لنچ لانا بھول گئی تھی بھوک لگی ہے تو میں خود کو دنیا کے سب سے بڑے گریڈ کا خوش قسمت ترین انسان سمجھنے لگتا ہوں ۔بھلا یہ محبت ایک بائیس گریڈ کے افیسر کے نصیب میں کہاں جب میرے بچے یوم اساتذہ کی...