Popular posts from this blog
لطائف ایسے بھی ہوتے ہیں
لطائف ایسے بھی ہوتے ہیں...!! کسی نے مولانا شوکت علی سے پوچھا آپ کے بڑے بھائی کا تخلص گوہر ہے دوسرے بھائی کا جوہر ہے آپ کا کیا تخلص ہے؟ مولانا نے فورا جواب دیا "شوہر" اکبر الہ آبادی کو کسی نے خط لکھا اور آغاز میں انہیں قبلہ لکھ کر مخاطب کیا، اکبر نے جواب میں لکھا آپ نے مجھے قبلہ لکھا جو مسلمانوں کے لئے قابل احترام جگہ سمجھی جاتی ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا آپ کو کیا لکھوں، میں یہی لکھ سکتا ہوں، وعلیکم السلام جامع مسجد,, پطرس بخاری ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر تھے ایک مرتبہ مولانا ظفر علی خان صاحب کو تقریر کے لئے بلایا تقریر کی ریکارڈنگ کے بعد مولانا پطرس کے دفتر میں آ کر بیٹھ گئے۔ بات شروع کرنے کی غرض سے اچانک مولانا نے پوچھا۔ پطرس یہ تانپورے اور تنبورے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ پطرس نے ایک لمحہ سوچا اور پھر بولے۔ مولانا آپ کی عمر کیا ہو گی؟ اس پر مولانا گڑبڑا گئے اور بولے۔ بھئی یہی کوئی پچھتر سال ہو گی۔ پطرس کہنے لگے۔ مولانا جب آپ نے پچھتر سال یہ فرق جانے بغیر گزار دئیے تو دو چار سال اور گزار لیجئے,, ایک دفعہ جون ایلیا نے اپنے بارے میں لکھا کہ : میں ناکام شاعر ہوں۔ اس پر مشفق خواجہ ن...
فوجی زندگی کی خوبصورتیاں
فوجی زندگی کی خوبصورتیاں (فوجی بڑے احمق ہوتے ہیں ) 2008 کا سوات اپریشن چل رہا تھا سرسینئی چوک میں ہم دو دنوں سے ریڈ الرٹ پوزیشن میں تھے اطلاعات تھیں کہ ہماری ذمہ داری کے علاقے میں خودکش حملے کے امکانات بہت زیادہ ہیں ۔ایک تو انتظار اور وہ بھی خودکش بمبار کا ۔لیکن ہماری معمولات میں کوئی زیادہ فرق نہیں آیا تھا ۔اس دوران پشاور کے ایک میڈیکل سٹور میں جاب کرنے والے میرے چھوٹے بھائی کا کال آیا ,کال اٹینڈ کی تو رو رہے تھے میں نے پوچھا کیا ہوا ہے کیوں رو رہے ہو ,روتے روتے جواب دیا کہ پولیس والے ہماری دکان پہ آۓ تھے ہم سے یہ کہکر دکان بند کروا دی کہ اس بازار میں خود کش حملہ آور کے داخل ہونے کی اطلاغات ہیں بھاگ جاو ,میں نے کہا اب کدھر ہو ,جواب دیا اپنے کمرے میں ,میں نے پوچھا تو پھر روتے کیوں ہو کہنے لگے بس ڈر کی وجہ سے۔ میں سوچنے لگا واقعی ہم فوجی ہی بڑے احمق ہوا کرتے ہیں ۔ بعد میں میرے یہ چھوٹے بھائی بھی احمقوں کے ٹولے میں شامل ہوگئے لیکن ایسی کال دوبارہ نہیں کی ۔ محمد شیراز غریب


Comments