Posts

Showing posts from August, 2022

ڈاکٹر عبدالکلام کہتےہیں

ڈاکٹر عبدالکلام کہتے ہیں:  میں نے 22 سال تک پڑھایا۔  میں نے کبھی حاضری نہیں لی کیونکہ کلاس اتنی دلچسپ ہوتی تھی کہ طلباء کو خود ہی آنا پڑتا تھا۔  میں نے کبھی بھی کلاس روم میں خوف پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی، کیونکہ کلاس روم طلباء کا دوسرا گھر ہوتا ہے۔کوئی بھی طالب علم جو دیر سے آیا، میں نے شرکت کی اجازت دی، چاہے وہ کلاس ختم ہونے سے دس منٹ پہلے ہی کیوں نہ ہو، اس کا مطلب ہے ذمہ داری کا احساس۔  میں نے کبھی بھی لفظ کو دو بار سے زیادہ نہیں دہرایا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ ہر کوئی اتنی گہرائی سے سن رہا ہے کہ اسے دہرانے کی ضرورت ہی نہیں ۔  میں نے کبھی بھی مکمل 90 منٹ تک نہیں پڑھایا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ اچھے، اوسط اور کمزور طلبہ کی حوصلہ افزائی مختلف ہوتی ہے۔  میں نے کبھی نقد جرمانہ نہیں کیا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ کلاس میں کوئی یتیم یا غریب بچہ ہوگا۔  میں نے اپنے طالب علموں کو کبھی اپنے دروازے کے پیچھے انتظار کرنے نہیں چھوڑا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ دروازے کے پیچھے کھڑا ہونا عزت نفس کو ختم کر دے گا۔  میں نے ہمیشہ اجتماعی سزا کو انفرادی سزا سے بہترسمجھا ، کیونکہ میں جانتا تھا کہ گروہ ناقابل ف

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو بد بخت اور ملعون...

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو بد بخت اور ملعون ابولؤلؤ فيروز مجوسى جہنمی نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا !! طبيب نے كہا:  اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے. اس ليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔ سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:  ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى رسول تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسولﷺ اور حذيفہؓ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا ... حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا. حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں. كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟  حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے  لگے:  اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے , ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔  سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے. بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟  حذيفہ كى ہچ